امام خمینیؒ ثقافتی میراث نہیں ہیں

سب سے بڑا درس جو امام خمینیؒ نے ہمیں دیا وہ انقلابی جذبے، سوچ و فکر اور عمل کا درس ہے۔ اِسے نہیں بھولنا چاہئے۔امام ثقافتی میراث نہیں ہیں۔ بعض لوگ امام خمینیؒ کو صرف ایک ثقافتی میراث سمجھتے ہیں۔ امام خمینیؒ زندہ ہیں، وہ ہمارے امام ہیں، وہ ہمارے پیشوا ہیں، وہ ہمارے سامنے ہیں۔ یہ درست ہے کہ امام خمینیؒ مادی طور پر ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن امام خمینیؒ کی سوچ و فکر اور اُن کی روح زندہ ہے۔ امام خمینیؒ کو اِس نظر سے دیکھئے اور اُن سے درس لیں۔

ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
4 جون2017