امام سجادؑ اور بی بی زینبؑ کی حق گوئی اور ظالموں کوبےنقاب کرنا

کربلاکاواقعہ انجام پانے کے بعد،(جب)اتنابڑاسانحہ پیش آیا اور امام حسینؑ اور آپؑ کے اصحاب و ساتھی اور اہلِ خانہ کی فداکاری اُس محدود(اور وحشت زدہ) فضا میں انجام پائی،(تب) اسیروں کو(کربلاکا)پیغام پھیلانا چاہیے تھا اور سیدہ زینبؑ اور امام سجادؑ (کے لیے ضروری تھا کہ) خطبے،حق گوئی اور ظالموں کوبےنقاب کرنے (کے ذریعے) ایک طاقتور میڈیاکی طرح سے فکر،سانحۂ (کربلا)، (ان کے) مقصد اورموقف کوبڑے پیمانے پر پھیلائیں اور پھیلایا بھی۔

(ولی امرِ مسلمین سیدعلی خامنہ ای حفظہ اللہ)
16فروری 2009