امام عسکری علیہ السلام، جوانوں کیلئے بہترین نمونہ عمل

ہمارے زمانے کے امام، حضرت ولی عصر علیہ السلام کے والد گرامی حضرت امام عسکری علیہ السلام اپنی تمام تر فضیلتوں، مرتبوں اور کرامتوں کے باوجود جس وقت دشمن کی جانب سے ظلم و جور اور زہر دیے جانے کے نتیجے میں شہادت پا گئے تو آپکی عمر صرف اٹھائیس برس تھی، چنانچہ ایسی ہستی بہترین نمونہ بن جاتی ہے اور ہمارے جوانوں اور نوجوانوں کو یہ احساس ہونے لگتا ہے کہ انکی آنکھوں کے سامنے ایک بہترین مثال ہے۔

ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
29 فروری 2012