امام علیؑ اور دین کی خدمت

(ذرا) اِس چیز کا تصّور کریں: ہمسائے توہین کرتے ہیں، معاشرے کے بڑے (لوگ) توہین اور سخت برتاؤ کرتے ہیں، شاعر اور خطیب مذاق اُڑاتے ہیں، مالدار، پست اور اوباش لوگ توہین کرتے ہیں! اور امیرالمؤمنین اِن خوفناک مخالف امواج کے درمیان محکم اور استوار پہاڑ کی طرح کھڑے ہوجاتے ہیں اور کہتے ہیں: میں نے خدا کو پہچان لیا ہے اور اِس پر سختی سے استقامت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ شجاعت یہ ہوتی ہے۔ امیرالمؤمنین نے زندگی کے تمام مراحل میں مکہ میں، مدینہ میں اپنی یہ شجاعت دکھلائی ہے۔

ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
9فروری1996