امام علی رضاؑ سے محبت کا تقاضہ

امام علی رضاؑ کا کام صرف حاجت روائی کرنا ہی نہیں ہے بلکہ امام رضاؑ کا بابرکت وجود اس لیے بھی ہے کہ ہم ان کے ارشادات سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی ہدایت کی راہ کو بہتر طور پر پہچانیں۔ اگر ہم واقعی مولا رضاؑ سے محبت کرتے ہیں تو ہمیں چاہیے کہ ان کے فرامین کو سیکھیں اور ان پر زیادہ سے زیادہ عمل کرنے کی کوشش کریں۔

آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدیؒ
8 اگست 2006