امام علی نقیؑ اور نفسیاتی جنگ

امام علی نقی الہادیؑ ایک مبارز انسان کی طرح متوکّل کے دربار میں گئے اور اُس کی شراب کی محفل کو معنویت کی محفل میں تبدیل کر دیا۔ یعنی اُسے کچھ اِس طرح سے مغلوب کر دیا کہ آپؑ کی گفتگو کے آخر میں متوکّل آپؑ کے لیے عطر لے کر آیا اور احترام کے ساتھ خدا حافظی کی۔ ایک ایسا مبارزہ کہ جس کو شروع کرنے والا ایک بداخلاق اور طاقتور خلیفہ تھا، (اُس کے مقابلے میں) امام علی نقیؑ نے ایک نفسیاتی جنگ سے کام لیا۔ یہ ایک ایسا مبارزہ تھا کہ جس میں نیزے و شمشیر کا استعمال نہیں ہوا۔

ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
21 ستمبر 2001