امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کے سنہرے ایام

یہ جو دن ہیں در حقیقت مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے دن ہیں۔ (اس ضمن میں) سیاسی عہدیداروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ثقافتی اہلکار، مصنفین اور علماء کو متنازعہ اور تفرقہ انگیز مسائل کو بیان کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ تمام شیعہ اور سنی حضرات کو اتحاد کے اس نکتے پر توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اور علمائے کرام اور سیاسی ماہرین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ وقت کے خطرے کو سمجھیں، امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کی اہمیت کو سمجھیں اور دشمن کی جانب سے اس اتحاد اور ہمدردی کو توڑنے کی سازش کو سمجھیں۔

ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
16 اپریل 2006