امریکہ اور حُقوقِ بَشَر ؟؟؟

یہ ہے (امریکہ میں) عوام پر حکومت کرنے کی حالت ! لوگوں سے برتاؤ کی یہ حالت ہے ! پھر زبان درازی بھی کرتے ہیں !!! عوام کو قتل کرتے ہیں ! واضح اور نُمایاں جرائم کے ساتھ اپنی حقیقت کو ظاہر کرتے ہیں ! معذرت خواہی بھی نہیں کرتے۔ پھر عین اُسی (قاتلانہ و ظالمانہ) حالت میں (پوری بے شرمی کے ساتھ) زبان درازی کرتے ہوئے کہتے ہیں ’’حُقوقِ بَشَر‘‘ !!! وہ سیاہ پوست جو وہاں قتل کردیا گیا (اُن کی نظر میں) بظاہر وہ تو انسان ہی نہیں تھا ناں ؟ اور اُس کے تو کوئی حقوق ہی نہیں تھے ناں ؟
(امریکی حقیقت) یہ ہے۔

ولیِ امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
3 جون 2020