امریکہ اور ذلت کا طوق

امریکہ کے تمام عسکری مشاورین اور ذمہ دار، ان کے گھر والے اور جس جس سے انکا تعلق ہے، یہ ایران میں جو بھی ظلم انجام دیں، (پھر بھی) محفوظ اور امن میں ہیں۔ انکی حکومت پوری بےشرمی کے ساتھ اس شرمناک کام میں طرفدار ہے۔ انہوں نے ایرانی قوم کو امریکی کتوں سے بھی کم تر بنا دیا تھا۔ اگر شاہ ایران ایک امریکی کتے پر پاؤں رکھ دے تو وہ جوابدہ ہے لیکن اگر ایک امریکی باورچی شاہ ایران کی توہین کرے، ایران میں (کسی) مرجع کی توہین کرے تو کسی کو اس سے سوال اور بازپرس کی اجازت نہیں ہے۔

امام خمینیؒ
26 اکتوبر 1964