امریکہ مردہ باد کیوں؟ | انفوگرافی

غیر المغضوب علیھم ولا الضالین

ایک زمانہ وہ تھا کہ جب تنہا اسلامی انقلاب کے بانی امامِ امت روح اللہ خمینیؒ کی اِس تاریک و ظلمت سے بھری اور دنیا کی عَالمی شیطانی طاقتوں کے سامنے تسلیمِ خم دنیا میں صدا گونج رہی تھی ’’امریکہ مردہ باد‘‘ اور ’’امریکہ سب سے بڑا شیطان ہے‘‘۔ تو دوسری طرف کچھ نادان اور بے بصیرت افراد اعتراض کر رہے تھے کہ امریکہ نے ہمارا کیا بگاڑا ہے، ہم امریکہ کے دوست بن کر اُس کی ترقی سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں لیکن وہ اپنی بے بصیرتی کے سبب یہ نہیں سمجھ پارہے تھے کہ امریکہ کی دوستی اور وعدے سراب کی مانند ہیں۔ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا ظالم، قاتل اور انسانیت کا دشمن ہے۔

الحمداللہ آج دنیا کی تمام اقوام حتیٰ خود امریکی عوام یہ بات سمجھ گئی ہے کہ دنیا کی بربادی اور تباہی کا سب سے بڑا ذمہ دار شیطانِ بزرگ امریکہ ہے۔

تمام قارئیں کی خدمت میں ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات کی روشنی مین انفوگرافی پیش خدمت ہے جس میں نکات کی صورت میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ مردہ باد کہنے کے پیچھے کیا مقصد کار فرما ہے اور اِس کے کیا معنی ہیں۔