امریکی یونیورسٹیاں اور حمایت مظلومین

آپ دیکھیں کہ امریکی اور انکے ادارے، اسرائیل کی زبانی مخالفت کے ردعمل میں کیا کر رہے ہیں۔ امریکی یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات نے نہ تو کسی تخریبی کاروائی کو سرانجام دیا ہے اور نہ ہی اسکی دعوت دی ہے،نہ تو کسی کوقتل کیا ہے، نہ تو کسی چیز کو آگ لگائی ہے اور نہ کوئی شیشہ توڑا ہے، (لیکن) ان کے ساتھ اس قسم کا (بہیمانہ) سلوک کیا جا رہا ہے۔ امریکیوں کا (امریکی طلباء و طالبات کے ساتھ) یہ برتاؤ، جمہوری اسلامی ایران کی امریکہ کے بارے میں بدظنی کی حقانیت کو ثابت کرتا ہے؛ یعنی درحقیقت یہ اسی”مردہ باد امریکہ” کی حمایت ہے، جو آپ پکارتے ہیں۔ اس (امریکی رویے) نے سب کو دکھا دیا ہے کہ امریکہ شریکِ جرم ہے۔

ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
1 مئی 2024