ایران میں فساد اور دہشت گردی کے بارے میں رہبرِ معظم کا تجزیہ | انفوگرافک

ملک کے بعض شہروں میں ہونے والے حالیہ پرتشدد واقعات میں دشمن کے ملوث ہونے میں شک نہیں، دشمن نے ملت کے بعض جوانوں کے جذبات سے کھیلتے ہوئے اپنے آلہ کاروں کے ذریعے انہیں فسادات کی آگ میں دھکیلنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں دانستہ یا نادانستہ طور پر بعض افراد دشمن کے اس گھناونے کھیل کا حصہ بنے۔

انہی واقعات کے پس منظر میں ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کی بصیرت افروز تجزیے پر مبنی اس انفوگرافک میں دشمن کی جانب سے حالیہ فسادات کو ہوا دینے میں دشمن کے ملوث ہونے اور فسادات میں شامل افراد کی نوعیت کے حساب سے سزا میں اختلاف کے علاوہ کرونا وائرس کے خلاف ویکسین کی تیاری، اربعین حسینی کے پیدل مارچ میں کروڑوں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت اور سلام فرماندہ نامی ترانے جیسے ایرانی قوم کے عظیم کارناموں کے رد عمل میں دشمن کی جانب سے حالیہ واقعات کی منصوبہ بندی کی جانب اشارہ کیا گیا ہے۔