ایک حقیقی انسان

اسلام انسان بنانا چاہتا ہے، چاہتا ہے کہ انسان بنے۔ اگر ایک شخص بھی قرآن کی تعلیمات کے مطابق (انسان)بن جائے(تو) ایک دفعہ ایسا ہوتا ہےکہ ایک مُدرّس (شہیدمُدرّس)میدان میں آتےہیں جو ایک گروہ کی طرح رضا خان کی طاقت اور اُس شیطانی طاقت کے آگے اکیلے کھڑے ہو جاتے ہیں۔
ایک پیرِمرد خود سے کھڑے ہو جاتے ہیں اُس(رضاخان) کا اور سوویت یونین کا راستہ روک لیتےہیں؛ جو ایران پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔ یہ لوگ، یہ بیرونی(طاقتیں) بھی(ایک حقیقی) انسان سے ڈرتی ہیں اِسی لیے ایک ایسی یونیورسٹی چاہتے ہیں کہ جہاں سے(حقیقی) انسان پیدا نہ ہونے پائے۔

امامِ امّت سید روح اللہ خمینی رضوان اللہ علیہ
صحیفہ امام، جلد 6، ص 231