بصیرتِ حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا

کربلا کی طرف حرکت کرنے سے پہلے، ابن عباس اور ابن جعفر جیسے اوائلِ اسلام کے معروف چہرے جو فقاہت، شہامت، سرداری اور نسبی افتخار کے حامل تھے، شش و پنج میں مبتلا ہوگئے اور نہیں سمجھ پائے کہ کیا کرنا چاہیے (لیکن ایسے حالات میں) حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا شش و پنج میں مبتلا نہیں ہوئیں اور سمجھ گئیں کہ اس راہ پر چلنا چاہیے تاکہ اپنے امام کو تنہا نہ چھوڑیں اور ساتھ روانہ ہوگئیں۔ ایسا نہیں ہے کہ انہیں سمجھ نہ آ رہی ہو کہ یہ ایک سخت راستہ ہے۔ آپ سلام اللہ علیہا دوسروں سے بہتر احساس کر رہی تھیں۔

ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
13 نومبر 1991