بلندی مقامِ شہدائے کربلا کی وجہ!

ہم نے بہت سے رزمیہ مطالب کو مجالس اور نوحہ خوانی میں شامل نہیں کیا اور زیادہ تر احساساتی پہلو پر توجہ دی ہے؛ وہ بھی ایسے احساساتی پہلو جو رزمیہ مطالب کے علاوہ ہیں! اگرچہ یہ پہلو بھی خوبصورت ہے، لیکن عاشوراء کا مرکز و محور؛ “ولایت محوری” اور “اللہ کے ولی پر جان نچھاور کرنا” ہے۔ عاشوراء میں، جہاد سے بڑھ کر ایک چیز سامنے آئی؛ اسی وجہ سے شہدائے کربلا کا درجہ دوسرے شہداء سے زیادہ بلند ہے۔

استاد علی رضا پناہیان
28 اگست 2019