
خدا، معاف کرنے والا، مہربان، حلیم، کریم اور قادر ہے، بس جب میں نے تمام برائیوں کو انجام دیا اور اس سے منہ موڑ لیا، میں نے سرکشی کی، نافرمانی کی اور (گناہوں کی) دلدل میں پھنس گیا تھا، وہ (خدا) بغیر کسی واسطے کے مجھے دعوت دیتا ہے اور کہتا ہے: آؤ! تم میرے پاس آؤ! تاکہ میں تمہیں معاف کر دوں؛ لہٰذا میں اس (خدا) کی بارگاہ میں نہیں جاؤں تو کہاں جاؤں؟ میں کس کی پناہ میں جاؤں؟ خدا کہتا ہے: تمہیں کوئی پناہ نہیں دے گا، لہٰذا پھر بھی ہماری بارگاہ میں آؤ! اے اللہ تو کتنا عظیم ہے! اگر ہم تیری اسی ایک عظیم صفت کو سمجھ لیتے تو تیرے سوا کسی کے دروازے پر نہیں جاتے۔
شہید حاج اسد اللہ ہاشمی کے وصیت نامے سے اقتباس