بی بی فاطمہ معصومہؑ کی فضیلت

حضرت فاطمہ معصومہ علیہا السلام اگرچہ امام نہیں ہیں، لیکن اُن امام زادوں میں سے ہیں کہ جن کی مثال نہیں ملتی یا کم ملتی ہے۔ بہت ساری روایات آپ حضرت سلام اللہ علیہا کی فضیلت میں اور زیارت کے ثواب کے لیے نقل کی گئی ہیں اُن میں سے ایک روایت جس میں سعد بن سعد کہتا ہے: میں نے امام رضا علیہ السلام سے امام موسی بن جعفر علیہ السلام کی دُختر حضرت فاطمہؑ کی زیارت کے بارے میں پوچھا۔ (تو) آپؑ نے فرمایا: ’’جو بھی اُن کی زیارت کرے بہشت اُس کی جزا ہے’’۔

آیت اللہ العظمیٰ فاضل لنکرانی رحمتہ اللہ علیہ
ماه نامه كوثر، ش 3، ص 6