تبلیغ میں مؤثر پانچ کلیدی نکات

ااس کائنات میں اللّٰہ تعالٰی نے انسان کو ممتاز صفات کا مالک بنا کر خلق فرمایا اور اس کو درجہ کمال تک پہنچانے کے لیے ہر وقت اور ہر دور میں اسےرہنمائی کی ضرورت رہی ہے اور اسی لئے اللہ تعالٰی نے آئین اور قانون دے کرانبیاء علیہم السلام کو بھیجا تاکہ وہ انسانیت کی صحیح رہنمائی کرسکیں۔ انبیاء علیہم السلام کے بعدعلماء وارث انبیاء علیہم السلام ہونے کے ناطے تبلیغ دین کےفرائض انجام دیتے آرہے ہیں۔ اب یہ سوال کہ تبلیغ کو مؤثر بنانے کے لئے کیسا اسلوب اپنانا چاہئےاور تبلیغ کے اثر انداز ہونے کے لئے کن نکات کی رعایت ضروری ہے؟ چنانچہ اسی سوال کے جواب کو مد نظر رکھتے ہوئے اس اینفوگرافی میں رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے بیان کردہ ان پانچ کلیدی نکات کی جانب اشارہ کیا گیا ہے جو موجودہ دور میں تبلیغ کے مؤثر واقع ہونے میں زیادہ کار گر ثابت ہوسکتے ہیں۔

ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای
12 جولائی 2023