جناب فاطمہ زہراءؑ کسی ایسے شخص سے راضی ہوں گی جو اپنی زندگی میں ایک نمونۂ عمل کے طور پر ان خصوصیات کو اپنائے، جن میں سے ایک خصوصیت تبیین ہے۔ حضرت زہراءؑ نے شروع سے ہی تبیین کرنا شروع کر دیا۔ آنحضرتؑ نے حقائق کو ان تمام لوگوں تک پہنچایا جن تک حقائق نہیں پہنچے تھے اور ان تمام لوگوں تک (حقائق کو پہنچایا) جو نہیں جانتے تھے یا جانتے تھے، لیکن لاعلمی کا مظاہرہ کرتے تھے، یا جانتے تھے اور بھول گئے تھے۔ تبیین، جناب فاطمہ زہراءؑ کا سب سے اہم کارنامہ ہے اور مداحی (بیداری کی شاعری) کرنا، تبیین (کے عمل) میں جناب فاطمہ زہراءؑ کی پیروی ہے۔
ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
29 اپریل 2024
