تشدّد کے خوف سے پیچھے نہ ہٹیں

امام خمینیؒ کے بعض ساتھیوں نے انقلاب کی راہ میں اپنی جانیں قربان کر دیں، آیت اللہ سعیدی رحمہ اللہ امام خمینیؒ کے شاگردوں میں سے تھے،[انقلابی تحریک کے دوران جدوجہد کی وجہ سے] انہیں گرفتار کیا گیا اور وہ کئی برسوں تک جیل میں رہے، اور اس قدر ان پر تشدّد کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شہید ہو گئے۔ اگر انہیں اس بات کا ڈر اور خوف ہوتا کہ انہیں تشدّد کا نشانہ بنایا جائیگا یا نقصان پہنچایا جائے گا، یا انہیں جلا وطن کر دیا جائے گا، یا پھر انکی آمدنی کم ہو جائے گی، تو وہ ہرگز انقلاب کے لئے جدوجہد نہیں کرتے۔ (انہیں اس بات کا کوئی خوف نہیں تھا)۔

آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی رضوان اللہ علیہ
19 فروری 2016