تفرقہ؛ گُناہِ کبیرہ

اُمَّتِ مسلمہ کی وحدت پربھی زیادہ توجہ دینی چاہیے۔ آج (ہمارے دشمن) پیسے خرچ کر رہے ہیں، اربوں خرچ کر رہے ہیں تاکہ اسلامی فرقوں کے درمیان اختلاف ڈالیں اور دُشمنی پیداکریں؛ اربوں کے حساب سے اخراجات کیئے جارہے ہیں تاکہ (تفرقے کا) یہ کام انجام پائے۔ کسی کو بھی اِس فرقہ واریت کا حصہ نہیں بننا چاہیے، جو کوئی بھی اُن کی مدد کرے، وہ اُن کی سازشوں میں،اور اِس گناہِ کبیرہ کے الٰہی اور روحانی (بُرے) نتائج میں شریک ہوگا۔

ولی امرِ مسلمین سیدعلی خامنہ ای حفظہ اللہ
30 جولائی 2017