تقویٰ، تمام مادی اور معنوی مسائل کا بہترین راہ کشا

جب سماج اور معاشرے میں تقویٰ پایا جائے تو اس سماج کے تمام تر مادی اور معنوی مسائل حل ہو جاتے ہیں۔ تقویٰ کا مطلب صرف یہ نہیں ہے کہ انسان کسی نامحرم کی طرف نہ دیکھے یا پھر کسی خاص حرام کے انجام دینے سے اجتناب کرے، تقویٰ کا حقیقی مفہوم یہ ہے کہ انسان اپنی حفاظت کرتے ہوئے سیدھے راستے پر گامزن رہنے کی پوری کوشش کرتا رہے۔

ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
20 ستمبر 2016