اللہ نے ہمارے لیے توسل کرنے کی راہ کھول رکھی ہے۔ صالحین (بندوں) کے حرم (دنیا میں) جہاں کہیں بھی ہوں، نفع پہنچاتے ہیں۔ تہران (شہر رَے) میں بھی حضرت عبد العظیمؑ (کا حرم) موجود ہے۔ یہاں تک کہ کوئی علم رکھنے والا مؤمن بھی کسی محلے میں دفن ہو، تو وہ بھی اللہ کے ہاں شفاعت کرتا ہے۔ یہ دوسروں سے مدد حاصل کرنے کا ایک راستہ ہے، تاکہ ہم احساسِ کمزوری میں مبتلا نہ ہوں اور یہ نہ کہیں کہ اتنے سارے طاقتور شیاطین موجود ہیں، تو ہم کیا کریں؟! اللہ نے طاقتور معنوی قوتیں ہمارے اختیار میں رکھی ہیں؛ ہمیں ان کو پہچاننا اور ان سے استفادہ کرنا چاہیے۔
آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدیؒ
11 اپریل 2019
