جس قدر ہو سکے اذہان کی حفاظت کریں

دشمن کی ایک بڑی کمزوری آپ کی روشن بینی ہے۔ آپ جس قدر روشن بین ہوں گے، اتنا ہی دشمن کو نقصان پہنچے گا۔ کوشش کریں کہ اپنی روشن بینی میں اضافہ کرتے رہیں، کیونکہ دشمن کی اصل کوشش اذہان پر مسلط ہونا ہے۔ اس کے نزدیک اذہان پر مسلط ہونا، سرزمینوں پر قبضہ کرنے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ جب (دشمن)کسی قوم کے افکار کو مسخر کر لے، تو وہ قوم اپنی سرزمین بھی اپنے ہاتھوں سے دشمن کے سپرد کر دیتی ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی حسینی خامنہ ای
26 نومبر 2022