جس مقام پر بھی فائز ہو، یہاں بھیک مانگو

جو چیز انسان کی نجات کا باعث بنتی ہے وہ در اہل بیت علیہم السلام کی خدمت گزاری ہے، انسان کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ وہ جس مقام و منصب پر بھی فائز ہو، اسے ضرور آکر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے صحن کی مٹی کو اپنی آنکھوں کا سرما بنالینا چاہیے، یہ (سیرو سلوک کی) بلندی ہے، اگر ایسا ہوا تو انسان شیطان سے محفوظ رہے گا۔ جس مقام تک(انسان کو) ضرور پہنچنا چاہیے وہ عبودیت اور بندگی ہے اور عبودیت اور بندگی کا مطلب، ناداری کی بناپر خالص طریقے سے بھیک مانگنا ہے۔

آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدیؒ
26 اپریل 2009