حضرت زینبؑ نمونۂ عمل

آج حضرت زینبؑ کا نام اور حضرت زینبؑ کا عمل، اسوہ ہے اور دنیا میں ہمیشہ باقی رہنے والا ہے۔ دینِ اسلام کی بقا، راہِ خدا کی بقا اور اِس راستے کو طے کرنے کے سلسلے کو جاری رکھنا امام حسین علیہ السلام اور (اُنہی کی پیروی میں) حضرت زینب سلام اللہ علیہا جیسی عظیم الٰہی شخصیات کے مرہون منت ہے، (دین ِاسلام نے اپنی بقا کے لیے) اِنہی (دو عظیم شخصیات) سے مدد اور طاقت حاصل کی ہے۔ یعنی وہ عظیم صبر، وہ استقامت اور وہ مصائب و مشکلات جھیلنا سبب بنا ہے کہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ آج یہی دینی اقدار، دنیا میں رائج اقدار ہیں۔

ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
8 فروری 2010