حقیقی شکست اور ناکامی کیا ہے؟

(ایسا خیال کرنا) غلط ہے اگر کوئی یہ سمجھے کہ امام حسینؑ کو شکست ہوئی۔ شہید ہونا، ناکام ہونا نہیں ہے۔ میدانِ جنگ میں جو شخص قتل ہو جائے، وہ ناکام (شمار) نہیں ہوتا (بلکہ) ناکام وہ ہوتا ہے جو اپنے مقصد تک نہ پہنچ سکے۔ امام حسینؑ کے دشمنوں کا مقصد یہ تھا کہ اسلام اور نبوت کے آثار کو (کاملاً) زمین سے مٹا دیں۔ (درحقیقت) انہیں افراد نے شکست کھائی ہے کیونکہ (جیسا وہ چاہتے تھے) ویسا نہیں ہو سکا۔

آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی حسینی خامنہ ای
1 جولائی 1992