حق و باطل کی جنگ میں شعر کا مقام | انفوگرافک

ہمارے معاشرے میں الٰہی اور اسلامی ثقافت کی اشاعت انتہائی ضروری ہے۔ اِس مقصد کے حصول کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ معاشرے کے فنون اور مختلف آرٹس اُسی ثقافت کے مطابق ہوجائیں، تب جاکر ہمارا معاشرہ اسلامی تعلیمات کے مطابق ہوسکتا ہے۔ فن و ہنر میں جو سب سے عام اور عوام پسند ہے، وہ ہے شعر و شاعری۔ معاشرے کو فکر اور جہت دینے کے لیے شعر و شاعری کو خاص اہمیت حاصل ہے۔