حوزہ اور یونیورسٹی کے اتّحاد کا دِن

انقلاب کی کامیابی سے پہلے بھی اور اس کے بعدبھی دینی و دنیاوی علوم کے ماہر اس عظیم انسان(شہید مفتّح) کی علمی و عملی فعالیت اور سرگرمیوں کا مرکز زیادہ تر جوان اور بالخصوص یونیورسٹیز کے اسٹوڈنٹس تھے؛ جن مساجد میں آپ خود تشریف لے جاتے تھے وہاں پر بھی اور اُن تقریروں میں بھی کہ جو خود اِن کے اپنے کام اور مصروفیات کی جگہ پر ہوا کرتی تھیں۔ اِس عظیم شخصیت کی شہادت کے دِن کو یونیورسٹیز کے اسٹوڈنٹس اور دینی مدارس کے طالب علموں کے اتّحاد کا دِن یا دینی مدارس اور یونیورسٹیز کے اتّحاد کا دِن قرار دیا جانا، محض ایک اتفاق نہیں ہے۔

ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
17 دسمبر 1999