خلیج فارس میں وہی لوگ، جو انسانی حقوق کے دعوے دار ہیں اور جو برسوں تک صدام جیسے منحوس اور شوم شخص کی حمایت کرتے رہے، اب یہ کوشش کر رہے ہیں کہ خلیج فارس کو اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے غیر محفوظ بنا دیں۔ یہی بات خلیج فارس کی امنیتی لحاظ سے اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ سپاہ پاسداران کے انقلابی نوجوانوں اور بحریہ کی موجودگی اور ان کے میدان میں حضور نے خود انہی (دشمنوں) کے لیے سمندر کو غیر محفوظ بنا دیا ہے۔ انہیں یہ بات سمجھ میں آ گئی ہے کہ اسلامی جمہوریہ (ایران) کوئی ایسا ملک نہیں ہے کہ جس کی تقدیر کے ساتھ وہ اپنی مرضی سے کھیل سکیں؛ یہی اسلامی جمہوریہ کے نظام کی روحانی طاقت ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی حسینی خامنہ ای
7 اکتوبر 2015
