خواتین کی پیشرفت و ترقی اسلامی انقلاب کی برکات میں سے

ہمیں عورت کے متعلق مغربی منطق پر اعتراض ہے ایرانی خواتیں کی ترقی اسلامی نگاہ کی برکت سے ہے ہم عورت سے متعلق مغربی منطق و روش اور مغربی طرز زندگی پر سراپا احتجاج ہیں۔۔۔ بے تحاشہ مغربی تبلیغات یہ ظاہر کرتی ہیں کہ اسلامی نگاہ عورت کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہے، یہ ایک واضح جھوٹ اور مکمل طور پر بدنیّتی پر مبنی بات ہے۔ ہمارے ملک میں تاریخ کے کسی بھی دور میں، اتنی زیادہ خواتین اجتماعی، ثقافتی، اور علمی سرگرمیوں میں متحرک نہیں رہی ہیں، یہ سب اسلامی جمہوریہ اور اسلام کی عورت کے متعلق نگاہ کی برکت سے ہے کہ جو ایک احترام و توقیر کی نگاہ ہے۔

ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
3 فروری 2021