دین، سیاست اور حج

وہ لوگ جو سیاست کو اسلام سے الگ کرتے ہیں، نفی کرتے ہیں (وہ لوگ) اسلام کو نہیں سمجھے، قرآن کی آیات کو نہیں سمجھے۔ قرآن کی آیات چاہے وہ حج کے ساتھ مربوط ہوں چاہے وہ جہاد کے ساتھ مربوط ہوں چاہے وہ کسی معاشرے میں لوگوں سے تعلقات کے ساتھ مربوط ہوں، چاہے وہ اسلامی حاکم کی معاشرے میں حاکمیت کے ساتھ مربوط ہوں، یہ سب سیاستیں ہیں کہ جن کا تعلق اسلام سے ہے۔
اسلامی عوامی حکومت کہ بارے میں جو ہم نے کہا کہ قرآن اور اسلام کے متن سے اخذ شدہ ہے،’’ اور آپس کے معاملات میں مشورہ کرتے ہیں ‘‘ (سورۃ شوریٰ، آیت38) حج کے حوالے سےیہ وہ اصل نکتہ ہے۔

ولی امرمسلمین سید علی خامنہ ای
16جولائی2018