رمضان المبارک، دلوں پر جلوہ افروزی کا مہینہ…

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ، ذکر اور یاد الٰہی کا مہینہ ہے، رمضان المبارک، دلوں پر ذکر الٰہی کی جلوہ افروزی کا مہینہ ہے، ہمیں آسانی کے ساتھ اسے ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہئے، سال کے باقی اوقات میں کسی بھی وقت لوگوں کے قلوب اس قدر اللہ تعالیٰ کی ہدایتوں، نعمتوں، برکتوں اور رحمتوں کے حصول کے لیے آمادہ و تیار نہیں ہوتے، یہ رمضان کی خصوصیت ہے، اس مہینے میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے، “لیلۃ القدر خیر من الف شہر” شب قدر ہزار مہینوں سے افضل ہے۔ یہ اہم چیزیں ہیں۔

ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
4 اپریل 2023