زندگی کے ہر لمحے کی قدر کریں!

زندگی کے ہر لمحے کی قدر کریں؛ اپنی زندگی کےاوقات کو نیک امور میں صرف کریں۔ اپنے آپ کو خداوندِ متعال کے قریب کریں، اپنے اوقات کو خدا کی راہ میں جدوجہد اور کوشش میں (بھرپور استفادہ) کریں۔ زندگی کے ماہ و سال بجلی کی رفتار سےگزر رہے ہیں، قیامت کے میدان میں یہ لمحات یاد دلائے جائیں گے۔ کتنے خوش نصیب ہیں نیکی کے کام انجام دینے والے! اور کتنے بد نصیب ہیں خسارت اٹھانے والے!

ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
29 جنوری 1998