سعودیہ کی یمن سے شکست کی وجہ

کچھ لوگ، کافر اور استکباری طاقتوں پر اعتماد کے نتیجے میں غرور و تکبر اور دھوکے کا شکار ہو جاتے ہیں جیسا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا حال ہے کیونکہ یہ لوگ بھی امریکہ اور اسرائیل پر بھروسہ کرتے ہوئے غرور و تکبر کے ساتھ اور ان کے دھوکے میں آ کر یمن کے خلاف دشمنی، ظلم و ستم اور جارحیت کرنے کے لیے نکل کھڑے ہوئے۔ ان کا خیال تھا کہ وہ بہت کچھ حاصل کر لیں گے لیکن ان کی ناکامی ظاہر ہوگئی، ان کی امیدیں مٹی میں مل گئیں اور وہ (دو ہفتوں سے دو ماہ میں ہی جیت جانے جیسی) اپنی تمام شرطیں ہار گئے۔ یہی وجہ ہے کہ تمام چیلنجز، مشکلات، خطرات اور دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے، ہم اپنے ’’ایمان کی بنیاد‘‘ پر اللہ پر ہی بھروسہ کرتے ہیں اور یہ طاقت کا ایک ایسا سرچشمہ ہے کہ جس کی مانند طاقت کا کوئی اور سرچشمہ ہرگز نہیں ہو سکتا۔

سید عبد الملک بدر الدین الحوثی
18 جون 2022 اور 20 جنوری 2022