سیدہ زہراءؑ کا طرزِ حیات | انفوگرافک

نمونہ عمل ، یعنی رول ماڈل، یعنی وہ آئیڈیل کردار اور زندگی، جسے دیکھ کر ہم میں بھی ویسا بننے کی خواہش جاگ جائے۔ یوں تو تمام اہلبیتِ اطہارؑ ہمارے لیے نمونہ عمل ہیں، لیکن دیکھا جائے تو سیدہ زہراء ؑ کا کردار اور طرز حیات کچھ ایسا ہے کہ اہلبیتؑ اور ائمہؑ بھی فرماتے ہیں کہ جہاں ہم دوسرے انسانوں کے لیے حجت ہیں وہاں ہماری ماں فاطمۃ الزہراءؑ ہمارے لیے خدا کی حجت ہیں۔ لہذا سیدہؑ کی قلیل زندگی کو اپنے لیے نمونہ عمل بنا کر ہم تمام اہلبیتؑ کی حیات کا نچوڑ پاسکتے ہیں۔