سیدۃ نساء العالمین؛ مریمؑ یا فاطمہؑ؟

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل فرمایا گیا ہےکہ آپ ؐ نے حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا سے فرمایا: امّا ترضی عن تکونی سیّدۃ نساء العالمین: (اے فاطمہؑ ) آپ طولِ تاریخ کی تمام خواتین کی سردار ہیں، خود فاطمہ سلام اللہ علیہا سوال فرماتی ہیں :فکیفَ مریم؛ کیسے۔۔؟ خواتین کی سردار تو مریمؑ ہیں جن کی قرآن میں بھی وضاحت ہوئی ہے، آنحضرت ؐ فرماتے ہیں؛ مریم اپنے زمانے کی خواتین کی سردار تھیں، لیکن آپ پوری تاریخ کی خواتین کی سردار ہیں۔

ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
22 نومبر 1997