شہادت کا حیرت انگیز مفہوم

شہادت (اپنے اندر) ایک حیرت انگیز مفہوم کی حامل ہے۔ شہادت کا مطلب، اپنے خدا کے ساتھ لین دین کرنا ہے جس میں دو طرفہ ہونے کے ساتھ کسی قسم (کے خسارے) کی تشویش نہیں پائی جاتی، اور اس میں مال اور اسکی قیمت دونوں معلوم ہے، چنانچہ اس لین دین میں، انسان کی جان، مال (کی حیثیت رکھتی) ہے جو اس مادی جہان میں ہر انسان کا اصلی سرمایہ ہے، آپ اسے پیش کرتے ہیں اور اس کے مقابلے میں آپ، اللہ تعالیٰ کی نعمتوں سے سرشار ابدی سعادت اور دائمی حیات (کو قیمت کے طور پر) حاصل کر لیتے ہیں۔

ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
18 جون 2017