شہادت یعنی خدا کی طرف پرواز

وہ متن جو جہاد مغنیہ نے اپنے والد شہید حاج عماد مغنیہ کی برسی کے موقع پر بیان کیا جس سے اُن کے عزم و ارادے کا پتہ چلتا ہے درج ذیل ہے:

ہم نے موت کے معاملے میں، شہادت اور بلندی کا انتخاب کیا ہے۔ ہم اُن لوگوں کے فرزند ہیں کہ موت کو اُن کا راستہ معلوم نہیں ہے کیونکہ اُنہوں نے موت کے وسیلے سے خدا کے راستے کی طرف پرواز کی ہے اور زندگی، سرور اور بشارت کو حاصل کیا ہے، ایسی زندگی کہ جس کے بارے میں آنکھوں کے سامنے سے بادل چَھٹ جانے والوں کے علاوہ کوئی اور احساس نہیں کر پاتا ہے۔ اِسی لیے وہ اُس چیز کا مشاہدہ کرتا ہے جس کا کسی نے مشاہدہ نہ کیا ہو اور وہ چیز جو کسی کے دِل میں نہ آئی ہو اُس کے دِ ل میں آجاتی ہے۔

شہید جہاد مغنیہ