عاشوراء غروب نہ ہونے والے سورج کی مانند

خود یہ (عاشوراء کا) واقعہ ایک تابناک سورج کی مانند ہے جو کبھی بھی غروب ہونے والا نہیں، بسا اوقات (دنیا میں) ایک بڑا حادثہ رونما ہوتا ہے (مثال کے طور پر) آج رونما ہوتا ہے اور دوسرے دن صفحہ ہستی سے مٹ جاتا ہے اور اسکی حیثیت واقعہ عاشوراء کی طرح نہیں ہے، (عاشوراء کا) واقعہ ایسے تابناک سورج کی مانندہے جو کبھی بھی غروب نہیں ہوتا اور یہ اپنے آغاز سے لیکر آج تک باقی ہے اور آئندہ بھی باقی رہیگا۔ یہ واقعہ حقیقت پر مبنی ایسی جاندار (حقیقت) کی تصویر کشی کرتا ہے جو نور و ظلمت، حق و باطل اور شرافت اور پستی کے درمیان جنگ پر مبنی ہے، اور عاشوراء کے دن یہ واقعہ اپنے عروج کو پہنچا تاہم اس کے مقدمات عاشوراء سے پہلے، محرم کے ابتدائی ایام سے فراہم ہوئے اور عاشوراء کے بعد – اسی طرح کےایام میں۔ زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا اور امام سجاد علیہ السلام کی قیادت اور رہبری میں واقعہ عاشوراء پایہ تکمیل تک پہنچا۔

ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
19 اکتوبر 2016