عراقی صوبے الاَنبار میں حشد الشعبی کے فوجی مراکز پر ہونیوالے امریکی حملوں کی شدید مذمت میں جاری کیا گیا بیان

اعلیٰ دینی مرجعیت اس وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے، جس میں عراق کی سرکاری افواج سے تعلق رکھنے والے متعدد مجاہد فوجیوں کو نشانہ بنا کر ان کی بڑی تعداد کو شہید اور زخمی کر دیا گیا ہے۔

عراق کی سرکاری اور رسمی فورسز کو ہی اس جیسے وحشی حملوں کا مناسب جواب دینا چاہیے اور ایسے مناسب اقدامات اٹھانے چاہئیں کہ آئندہ اس جیسے مزید حادثات دوبارہ وقوع پذیر نہ ہوں۔

شہداء : 27 سے زائد
زخمی : 51 سے زائد

دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی دام ظلّہ
30 دسمبر 2019 ء