
امام (خمینیؒ) کی آمد کے وقت سے لے کر ان (ایرانی) عوام کے ہاتھوں طاغوت کے مکمل کمر شکستہ ہونے تک، اس قوم نے پرشکوہ اور حماسی ایّام گزارے۔ عشرۂ فجر، ایرانی قوم کی ہیبت، اورعظمت اور قربانی کا مظہر ہے۔ ایران اورایرانیوں کی عزت، بلکہ اسلام اور مسلمانوں کی عزت بھی، اس عشرے میں ثابت قدم، شجاع اور بہادر ایرانی قوم کے ہاتھوں بلند ہوئی۔ عشرۂ فجر کے آغاز کے ساتھ ہی اس قوم کی (انقلابی) یادیں تازہ ہو جاتی ہیں اور کس قدر اچھا ہے کہ یہ (انقلاب کی) یادیں اور یہ واقعات، باشعور (اورانقلابی) افراد کے توسط سے ہو بہو نئی نسل تک منتقل ہوں۔
ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
2 فروری 2000