غرب کے بارے میں افراط و تفریط

میں متعدد بار عرض کر چکا ہوں، ہمیں شاگردی قبول کرنے میں کوئی کلام نہیں۔ ہر اُس شخص کی شاگردی جو ہم سے زیادہ صاحبِ علم ہے، ہم اُس کے سامنے زانوئے تلمذ طے کرینگے، یہ بات محلِ گفتگو نہیں؛ البتہ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہمیشہ شاگرد نہ رہیں، اِسی لیے ہم غرب کے مقابل قدامت پسندی اور بے جا تعصّب دونوں کو قبول نہیں کرتے۔ نہیں؛ ہم یہ نہیں کہتے کہ جو کچھ غرب سے آیا ہے وہ سب غلط ہے۔

ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
21 مارچ 2019