قرآن، مسلمانوں کی وحدت کا مرکز

وہ کون سا رشتہ ہے جس میں بندھ جانے سے تمام مسلمان ایک واحد جسم کی طرح ہیں۔ وہ کون سی چٹان ہے جس پر ان کی ملت کی عمارت قائم ہے۔ وہ کون سا لنگر ہے جس سے اس امت کی کشتی محفوظ کر دی گئی ہے۔ وہ بندھن، وہ رشتہ، وہ چٹان، وہ لنگر خدا کی وہ عظیم کتاب قرآن مجید ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ جوں جوں ہم آگے بڑھتے جائیں گے ہم میں زیادہ سے زیادہ وحدت پیدا ہوتی چلی جائیگی۔ ایک خدا، ایک رسولؐ، ایک کتاب، ایک امت۔

قائداعظم محمد علی جناحؒ