قرآن اور آج کے مسلمان حکمران

اُن لوگوں(مسلمان حکمرانوں) نے اَشِدّاءُ عَلَی الکُفّار’’وہ(پیروانِ پیغمبرِ اکرمؐ) کفار کے لئے سخت ترین ہیں‘‘ (سورہ فتح آیہ 29)کو فراموش کردیا ہے اور کفّار کے نوکر بن چکے ہیں، کفّار کے پیروکار بن چکے ہیں اور کفّارکے مطیع بن چکے ہیں، آج عرب ممالک کے بہت سے سربراہان اِسی گروہ میں سے ہیں۔ ایک اور گروہ نے بھی رُحَماءُ بَینَهُم ’’(مؤمنین )آپس میں انتہائی رحمدل ہیں‘‘ (سورہ فتح آیہ 29) کو فراموش کردیا ہے، مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرتے ہیں ۔(جبکہ) قرآن مجید فرماتا ہے کہ وَ المُؤمِنونَ وَالمُؤمِناتُ بَعضُهُم اَولِیاءُ بَعض’’مومن مرد اور مومن عورتیں آپس میں سب ایک دوسرے کے ولی اور مددگار ہیں‘‘(سورۃ توبہ، آیہ؛ 71)