قُربانی کا جذبہ

مؤمن اور مخلص جوانوں کی جاں نثاری کی بدولت، آج تمام سیاسی قیاس آرائی اور مادّی اندازے شکست کھا چکے ہیں۔ اسی لیے کہ اِنہوں نے غاصب صہیونی فوج کی مسحور کُن صف آرائی اور اُن کے ناقابل شکست ہونے کے دعووں کی پروا نہیں کی؛ قرآن اور اسلام کی نورانی آیتوں نے جس جاں نثار ی اور قربانی کا جذبہ ان کے دل و دماغ میں پیدا کر دیا تھا، اُسے انہوں نے بخوبی پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اِنہوں نے خدا کے وعدے پر یقین رکھا اور اپنی پاک جانیں لے کر میدان میں اُترے۔

لبنانی قوم، حکومت اور حزب اللہ کی صہیونی فوج کے مقابلے میں کامیابی کی مناسبت سے مبارکباد کے پیغام سے اقتباس

ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
24 مئی 2000