ماہ رمضان پورے سال کے لیے ایک مشق

انشاءاللہ خدا وندِ متعال ہم سب کی مدد فرمائے تاکہ اِس ماہِ رمضان میں اپنے فرشتہ صفت وجود کے پہلو کو اپنے حیوانی پہلو پر غلبہ دے سکیں۔ ہمارے اندر ایک مَلَک اور فرشتے والا پہلو پایا جاتا ہے اور ایک مادی اور حیوانی پہلو پایا جاتا ہے۔ نفسانی ہوا و ھوس، مادی پہلو کو اُس مَلَک اور فرشتے والے پہلو پر غلبہ دے دیتا ہے۔ ان شاءاللہ اِس ماہِ رمضان اُس روحانیت کو، اُس نورانیت کو مادی پہلو پر غلبہ دے سکیں اور اِس کی ایک ذخیرے کے عنوان سے حفاظت کرسکیں اور ماہِ رمضان سے ایک مشق کے عنوان سے کہ یہ مشق پورے سال ہمارے کام آئے گی، انشاءاللہ استفادہ کریں۔

ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
14 ستمبر2007