محنت کے دن، ہماری عزت کے دن

ہماری نگاہوں کے سامنے کچھ ایسے واقعات رونما ہوئے کہ شاید آپ میں سے بعض جوانوں اور نوجوانوں نے ان واقعات کو سرے سے دیکھا نہیں ہوگا یا پھر انکے بارے میں انہیں صحیح طریقے سے یاد نہیں ہوگا۔ چنانچہ (جنگ کے دوران) اسی تہران شہر کی فضا، صدام کے طیاروں کے قبضے میں تھی اور انکا مقابلہ کرنے کیلئے ہمارے پاس کچھ بھی نہیں تھا، چنانچہ (عراقی طیاروں کے) پائلٹ بغیر کسی جھجک کے طیارے کے اندر بیٹھ کر تہران کی فضائی حدود کے اوپر سے گزر تے لیکن ہم کچھ نہیں کر سکے تھے، اور سارا اختیار پائلٹ کے ہاتھ میں ہوتا تھا کہ وہ یا تو بم گرائے یا ساؤنڈ بیریئر توڑ کر ایرانی قوم کی تذلیل کرے۔۔۔ ہمیں ان چیزوں کو نہیں بھولنا چاہئے، یہ واقعات گزر گئے لیکن ایرانی قوم اور اسلامی جمہوریہ کے نظام نے زبردست اور با وقار طریقے سے ان چیزوں پر غلبہ حاصل کر لیا۔

ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
30 اگست 2022