مقبوضہ کشمیر میں بهارتی جارحیت کی بھرپور مذمت

قابض بھارتی فوج نے کشمیر کے ضلع سوپور میں تین سالہ پوتے کے سامنے دادا کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ بچہ دادا کے سینے پر بیٹھا روتا رہا، بچے کی تصویر اور ویڈیو نے سب کو رلا دیا، بھارتی فوجی لاش کی بے حرمتی بھی کرتے رہے۔ ہم بھارتی فوج اور حکومت کے جرائم اور بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

مقام: سوپور مقبوضہ کشمیر
1جولائی2020