مکتبِ عاشورا مراجع عظام اور علمائے کرام کی نظر میں | مقصدِ قیام امام حسینؑ

سید الشہداء علیہ السلام نے اُمت کی رہبری وقیادت کاخطِّ ولایت سے انحراف کے مقابلے کے لیے قیام فرمایا۔ پیغمبرِ خداؐ کے انقلاب کی تحریک خطِّ امامت سے قیادت کے انحراف کے ساتھ ہی زمانہ جاہلیت کی طرف پلٹنے کے عمل سے دوچار ہوئی، سید الشہداءؑ نے اِس جاہلیت کی طرف واپس پلٹنے کے عمل سے مقابلے کے لیے قیام فرمایا۔ امام حسین نے چاہا کہ اِسے پیغمبرؐ کے انقلاب کی طرف پلٹادیں، (اِس کام) کے لیے قیمت چکانی پڑتی ہے (وہ یہ ) کہ اپنے عزیز اور اپنے آپ کو قربان کردیں، بالاترین قیمت کو برداشت کریں تاکہ اِس انقلاب کو جاہلیت کی طرف پلٹنے سے نجات دیں، اور اگر یہ قیام نہ ہوتا تو آج ہمارے پاس دین نہیں ہوتا اورہم اسلامی اقدار سے محروم ہو جاتے۔

آیت اللہ علم الہدیٰ
1ستمبر2019